اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ الحمدللہ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی حیثیت سے قوم کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہواہے۔
منگل کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا کہ اس مدت کے دوران تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،اس مشکل وقت میں ہرممکن طریقے سے اپنی قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔