وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

image

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔منگل کو وزارت آمد پر سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا اوردیگر افسران کی جانب سے وفاقی وزیر توانائی کو خوش آمدید کہا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سحر و افطار کے اوقات میں بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے کے پائیدار حل کے لئے تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے، گیس و معدنیات کے شعبے میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کی سہولت کاری کی جائے گی ، مشکل حالات کے باوجود حکومت کی پالیسیوں کا محور صرف عوام ہیں۔ افسران کی جانب سے وفاقی وزیر توانائی کو بریفنگ دی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US