کراچی۔12مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد پیر کو مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
مزار قائد پہنچنے پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔