تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی قوم خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتی ، افتخار ٹھاکر

image

سیالکوٹ۔12مارچ (اے پی پی):معروف کامیڈین ایکٹر افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی قوم خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتی دنیا کی کوئی قوم علم کے حصول کے بغیر ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتی جبکہ علم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے ،

والدین کو کسی صورت بھی بچوں کو بنیادی حق سے محروم نہیں رکھنا چاہیے اور انہیں تعلیمی اداروں میں داخل کروا کر زیور تعلیم سے ضرور آراستہ کروانا چاہئے ، موجودہ دور میں طلبہ و طالبات کےلئے دنیاوی اور دینی تعلیم اشد ضروری ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے غزالیتعلیمی ترقی کے بغیر کوئی قوم خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتی ، افتخار ٹھاکر ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صدر غزالی فورم سیالکوٹ میاں عثمان جاوید ،اسٹیج سیکرٹری اینکر پرسن تابندہ انور،صدر ویمن چیمبر ڈاکٹر مریم نعمان ،ایگزیکٹو ممبر ویمن چیمبر نادیہ قیصر، ساجد علی، فرخ اعجاز گھمن، شیخ بلال جہانگیر، مبین رزاق ، محمد عمران خلیل کے علاوہ صنعتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرصدر غزالی فورم سیالکوٹ میاں عثمان جاویدنے کہا کہ فرمان مصطفی ﷺکے مطابق ہر مرد و عورت پر تعلیم کا حصول فرض ہے،ہمیں اپنے بچوں کی کردار سازی اور تعلیم وتربیت کےلئے قرآن کریم اور سنت رسولﷺکو مرکز و محور بنانا ہوگا۔جدید تعلیم کاحصول ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کواعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US