اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے پاور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔ ترجمان وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزارت کے سینئر افسران نے وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہا ۔ وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔