پاکستان اور تنزانیہ کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا افتتاحی اجلاس منعقد

image

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):پاکستان اور تنزانیہ کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا افتتاحی اجلاس دارالسلام میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افریقہ) سفیر شہریار اکبر خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی، جبکہ تنزانیہ کی طرف سے ڈائریکٹر (ایشیا اور آسٹریلیا) سفیر سالویٹر مارکس ایمبیلینی نے سربراہی کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت میں سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، صلاحیت سازی، تعلیم، دفاع اور ثقافتی تعلقات کا احاطہ کیا گیا۔ فریقین نے باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم کیا اور اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US