آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

image

لاہور۔12مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابرالود رہا تاہم لاہور اور ڈیرہ غازی خاں میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 15جبکہ زیادہ سے زیادہ 27سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 41فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 130رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فیز8 ایو ی گرین 172،ذکی فارمز184،لاہور امریکن سکول 141،یو ایس قونصلیٹ 152،شا ہراہ قائد اعظم 164،پاکستان انجینئرنگ سروسز 141،فداحسین ہاوس 160اور فیز 8 ڈی ایچ اے میں 175ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US