جاپان کی نجی کمپنی سپیس ون کا پہلا راکٹ کیروس روانگی کے چند سیکنڈ بعد پھٹ کر تباہ ہوگیا

image
ٹوکیو۔13مارچ (اے پی پی):جاپان کی نجی کمپنی سپیس ون کا پہلا راکٹ کیروس روانگی کے چند سیکنڈ بعد پھٹ کر تباہ ہوگیا۔بی بی سی کے مطابق یہ راکٹ بدھ کو مغربی جاپان میں کائی نامی جزیرہ نما سے روانہ کیا جا رہا تھا۔راکٹ کے پھٹنے سے آسمان پر دھواں پھیل گیا اور راکٹ کا جلتا ہوا ملبہ لانچنگ پیڈ پرآگرا۔یہ 60 فٹ طویل فور سٹیج راکٹ تھا ۔ جاپانی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس راکٹ نے جاپانی حکومت کے ایک سیٹلائٹ کو صرف 51 منٹ میں زمین کے گرد مدار میں پہنچانا تھا۔ جاپان کی نجی خلائی کمپنی سپیس ون کینن الیکٹرانکس، آئی ایچ آئی ایرو سپیس، شیمیزو اور ڈیویلپمنٹ بینک آف جاپان نے مل کر بنائی تھی۔ یہ کمپنی رواں عشرےکے آخر تک سالانہ 20 راکٹ لانچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US