نائیجیریا میں مسلح افراد نے 61 افراد کو اغوا کر لیا

image

ابوجا۔13مارچ (اے پی پی):نائیجیریا کی شمالی ریاست کڈونا کےگاؤں سے مسلح افراد نے 61 افراد کو اغوا کر لیا ہے۔رائٹر کے مطابق مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اغوا کی وارداتیں اکثر دور دراز کی آبادیوں میں ہوتی ہیں، جس سے رہائشی بے بس ہو جاتے ہیں۔

لاول عبداللہی نامی ایک رہائشی نے بتایا کہ میری اہلیہ ان 61 افراد میں شامل ہیں جنہیں ڈاکوؤں نے اغوا کیا ہے اور ہم اب بھی توقع کر رہے ہیں کہ وہ ہمیشہ کی طرح تاوان کے لیے کال کریں گے۔

ایک اور رہائشی دانجوما سیل نے کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے ان حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ صورت حال بدتر ہو گئی ہے، جس نے بہت سے رہائشیوں اور دیہاتوں کے کسانوں کو محفوظ جگہ پرمنتقلی کے لیے مجبور کر دیاہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US