چین،ہوٹل میں مشتبہ گیس دھماکے سے ایک شخص ہلاک ، 22 زخمی

image

بیجنگ۔13مارچ (اے پی پی):چین کے شمالی صوبے ہیبی کے ایک ہوٹل میں مشتبہ گیس دھماکے سے 1 شخص ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

اے ایف پی نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ بدھ کی صبح 8بجےسانہی شہر کے رہائشی علاقے یانجیائو میں ہوا جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے جبکہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شبہ ہے کہ یہ دھماکہ فرائیڈ چکن شاپ میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US