وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی ترسیل جاری

image

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کے تحت اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز پر رعایتی نرخوں پر آٹے کی ترسیل جاری ہے۔ ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق مختص کیے گئے پوائنٹس پر مجسٹریٹ اور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو آٹا لینے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس ضمن میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے مختص کیے گئے یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کیا اور آٹے کی ترسیل کے معاملات کو چیک کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ شہریوں کو رش اور مشکلات سے بچانے کے لیے اضافی عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US