وزیراعظم شہباز شریف نے اسفندیار ولی خان کے گھر جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی

image

چارسدہ۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی رہائش پر جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق اسفند یار ولی خان کی رہائش پر وزیراعظم نے ان کے بیٹے اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے مرحومہ کے لئے فاتحہ پڑھی اور بلندی درجات کی دعا کی ۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے خاندان سے تعزیت کی اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پروزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور سابق رکن قومی اسمبلی اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور ، سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US