روس نے یوکرین کی فنڈنگ کے منصوبوں پر سوئٹزر لینڈ کی سفیر کو طلب کر لیا

image

ماسکو۔13مارچ (اے پی پی):روس نے یوکرین کو فنڈز دینے کے لیے روس کے مرکزی بینک کے منجمد ذخائر کے استعمال کی اجازت دینے کے سوئٹزر لینڈ کے اقدام پر اس ملک کی سفیر کرسٹینا مارٹی لینگ کو طلب کر کے احتجاج کیا۔ روسی خبر رساں ادارے رشیا ٹوڈے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے پاس اپنے مالیاتی اداروں میں روس کے 8 ارب ڈالر سے زیادہ کے ذخائر منجمد ہیں۔

ملک کی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے حکومت کو بین الاقوامی قانون کے تحت معاوضے کا میکانزم بنانے پر کام کرنے کا اختیار دینے والی تحریکوں کی ایک سیریز کے حق میں ووٹ دیا،جس کی حمایت میں 21اور مخالفت میں 19ووٹ پڑے۔

روس کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ روس سوئس حکام کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے، جو ریاستی استثنیٰ کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی کرتا ہے۔ یہ اقدام ریاستی سطح پر چوری کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US