وزیراعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں مختلف یوٹیلٹی اسٹورز کا اچانک دورہ، رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کا جائزہ لیا

image

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے جائزے کے لیے اسلام آباد میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا اچانک دورہ کیا۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے دورے کے دوران مستحقین سے ملاقات کی اور ان سے پیکیج کے حصول کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج کے حصول کے لئے آئے مستحقین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US