وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

image

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیا۔ وزارت داخلہ آمد پر سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سمیت وزارت کے سینئر حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ محسن نقوی پاکستان کے 49 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US