ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں پر اوگرا نے نوٹس لے لیا ،صوبائی چیف سیکرٹریز کو کارروائی کی ہدایت

image

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ملک میں ایل پی جی مالیکیولز کا وافر ذخیرہ موجود ہونے کے با وجود ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا ۔ اوگرا کی ابتدائی تحقیق کے بعد یہ واضح ہوا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی بنیادی وجہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی ہے

جس میں چند بددیانت عناصر مصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین تک اس کی رسائی مشکل بنا رہے اور اوگرا کی جانب سےتجویز کردہ ایل پی جی قیمتوں کے بجائے زائد قیمت پر فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اس معاملے میں صوبائی چیف سیکرٹریز کو صورتحال سے سےآگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کو ہدایات جاری کریں کہ ان غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لا ئیں اور صارفین کو اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنانے کےلئے تمام ممکن اقدامات کریں،

اسی تناظر میں اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں پہلے ہی ملک میں ایل پی جی کے مناسب سٹاک کی موجودگی اور اس کی مقرر ہ قیمتوں کے اطلاق کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔مزید برآں، وزارت توانائی اور پٹرولیم ڈویژن نے بھی مناسب کارروائیوں کے لیے چیف سیکریٹریز کو خطوط جاری کر دیے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US