سعودی عرب ، مدینہ منورہ میں کنواں سلمان فارسی زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

image

ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں حضرت سلمان الفارسی سے منسوب کنواں جسے ’الفقیر کنواں‘ بھی کہا جاتا ہے ترقیاتی کاموں و تزین کے بعد زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق اس قدیم کنویں کی تاریخ 1400 سال قبل پر محیط ہے جس کا تعلق پیغمبر اسلام کے زمانے سے ہے۔

مدینہ منورہ کے علاقے عالیہ میں واقع الفقیر کنواں باغات سے گھرا ہوا ہے، زمانہ قدیم میں اس کنویں سے پانی نکالنے کے لیے پلیاں استعمال کی جاتی تھیں۔مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی نگرانی میں اس تاریخی مقام کو سہولیات سے آراستہ کر کے زائرین کے لیے کھولا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US