گبون، سمندر میں تیراکی کے دوران 5 طلبا ڈوب کر ہلاک

image
لیبرویل۔14مارچ (اے پی پی):وسطی افریقی ملک گبون کے 5 طلبا سمندر میں تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق گبون کے دارالحکومت لیبرویل میں ہائی سکول کے پانچ طالب علم گرمی کے اثر سے بچنے کے لیے سکول کے سامنے ساحل سمندر پر گئے تھے کہ تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔

فائر بریگیڈ اور کوسٹ گارڈز کے ذریعے کی گئی امدادی کاروائیوں کے دوران 5 طلبا کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US