انڈونیشیا، ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے 2 افراد ہلاک، 24 لاپتہ

image

جکارتہ ۔14مارچ (اے پی پی):انڈونیشیا میں37 افراد کے سوار ہونے والی ماہی گیروں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ11زخمی ہو گئے ۔

ٹی آرٹی کے مطابق امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ 9 مارچ کو جکارتہ سے بالی جاتے ہوئے لومبوک جزیرے کے قریب ماہی گیروں کی کشتی بلند سمندری موجوں کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں نے2 افراد کی لاشوں اور11 زخمی افراد کو باہر نکال لیا ہے جبکہ دیگر 24 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US