ماسکو ۔14مارچ (اے پی پی):روس میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کےمطابق روسی ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے بتایا ہے کہ روس کے مشرق بعید مگدان میں ایک ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران ایک شخص ہلاک اور 2زخمی ہو گئے ہیں ۔
ہیلی کاپٹر 20 افراد کو اومسوکچن لے جارہا تھا ۔ امدادی ٹیموں نے ہلاک فرد کی نعش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے کہان ایک زخمی افراد کی حالت تشویش ناک بتاہی جاتی ہے۔