چین، روس اور ایران کی خلیج عمان میں مشترکہ بحری مشقیں جاری

image

ٹوکیو۔14مارچ (اے پی پی):چین، روس اور ایران کی خلیج عمان میں مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں جو جمعے تک جاری رہیں گی۔ این ایچ کے، نے چینی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ چین نے ان مشقوں کے لیے گائیڈڈ میزائل سے لیس جنگی جہاز سمیت تین بحری جہاز روانہ کیے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نےکہا ہےکہ تینوں ممالک کی بحریہ کے 20 سے زائد جہازوں نے ان مشقوں میں حصہ لیا ،روسی افواج کی قیادت کروزر جنگی جہاز کر رہا ہے۔ ایرانی افواج نے ایک فریگیٹ سمیت 10 سے زائد جہاز روانہ کیے ہیں۔ مشقوں میں بحری قزاقی کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US