غزہ میں انسانی امداد کے آپریشن ، مشرقی بحیرہ روم میں عارضی جیٹی کی تعمیر کے لئے 4 بحری جہاز روانہ کر دیے ہیں،امریکا

image

واشنگٹن۔14مارچ (اے پی پی):امریکا کی وزارت دفاع (پینٹاگون )نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کے آپریشن اور مشرقی بحیرہ روم میں عارضی جیٹی کی تعمیر کے مشن سے تعاون کے لئے 4 بحری جہاز روانہ کر دیے گئے ہیں۔

ٹی آرٹی کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈئر پیٹرک رائڈر نے معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کے آپریشنوں اور مشرقی بحیرہ روم میں عارضی جیٹی کی تعمیر کے مشن سے تعاون کے لئے پینٹاگون نے 4 بحری جہاز روانہ کر دیے ہیں، یہ بحری جہاز اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ میں بھوک اور غذائی قلّت کے شکار فلسطینی عوام کی غذائی ضروریات تک رسائی کی خاطر موبائل بندرگاہوں کا کام کریں گے۔

پیٹرک رائڈر نے کہا ہے کہ ان بحری جہازوں کے علاقے میں پہنچنے اور موبائل بندرگاہیں لگانے میں 60 دن لگیں گے، موبائل جیٹی کے پوری صلاحیت سے کام شروع کرنے کی صورت میں یومیہ تقریباً 2 ملین غذائی خوراکیں علاقے میں پہنچائی جا سکیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US