چین،ریستوران میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک

image
بیجنگ ۔14مارچ (اے پی پی):چین کے صوبے سانہہ کے ایک ریستوران میں دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہو گئے۔شنہو ا کے مطابق جمعرات کی صبح صوبہ سانہہ میں واقع ریستوران میں ہونے والے دھماکے کے باعث ارد گرد کی دکانوں اور کھڑی گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ۔

دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں فائر فائٹرز اور میڈیکل ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ۔ ایمر ایجنسی نے کہا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US