آسٹریلیا، سونے کی کان منہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک، 29 مزدوروں کو بچا لیا گیا

image

کینبرا۔14مارچ (اے پی پی):آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں سونے کی کان منہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک اور 29 مزدوروں کو بچا لیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وکٹوریہ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ گزشتہ شام کو بلارٹ قصبے کے قریب سونے کی کان ماؤنٹ کلیئر میں کان کنی کی سرنگ کے اندر چٹان گرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے باعث2 افراد پتھروں میں پھنس گئے جبکہ 28 کارکن ایک حفاظتی پوڈ میں پناہ لینے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ پھنسے ہوئے کارکنوں میں سے ایک کو بچا لیا گیا اور اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جمعرات کی صبح ایک 37 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ پناہ لینے والے 28 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US