محصور فلسطینیوں کی مدد کے لئےامدادی بحری جہاز غزہ کی طرف بڑھ رہا ہے

image
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):200ٹن غذائی امداد سے لداپہلا جہازجمعرات کو آہستہ آ ہستہ غزہ کی پٹی کی طرف بڑھ رہا ہے جس سےاسرائیل کی طرف سے محصور فلسطینی سرزمین میں مزید انسانی امداد پہنچانے کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔

غزہ میں اقوام متحدہ کے مرکزی امدادی ادارے نے کہا ہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی حملے نے جنوبی شہر رفح میں اس کے ایک گودام کو نشانہ بنایا جس میں ایک ملازم ہلاک ہوا تھا، حالانکہ اسرائیل نے بعد میں کہا تھا کہ راکٹ حملے میں حماس کا ایک جنگجو مارا گیا ۔ڈونر ممالک، امدادی ایجنسیوں اور خیراتی اداروں نے 2.4 ملین لوگوں کے علاقے میں خوراک پہنچانے کی کوششوں کو آگے بڑھایا، جہاں5ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے بعد قحط پڑ رہا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US