وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب

image

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کے قریب کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو اب تک کی گئی تمام کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جس سے کئی مائوں کی گود اجڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ کے اصل ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانا ہو گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سہانے خواب دکھا کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے کاروبار میں ملوث عناصر کی جگہ جیل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US