اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکی کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بھائی ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی جانب سےتہنیتی کال موصول ہونے پر بڑی مسرت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دو عظیم ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے، ہم نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔