نئی دہلی ۔21مارچ (اے پی پی):بھارت میں دومنزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
شنہوا کے مطا بق دہلی پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی صبح دارالحکومت کے شمال مشرقی حصے میں ایک پرانی دو منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 2 افراد ہلاک اور 1 شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔