ماسکو ۔21مارچ (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ یوکرین میں امریکا کی پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔تا س کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا کہ امریکا اپنی یوکرین پالیسی کو ناکام بنا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا یوکرین کو ایک آلہ کار اور کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔ انہوں نے یوکرین بارے امریکی پالیسی کو ایک بھیانک کارکردگی قرار دیا جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔