مقبوضہ بیت المقدس۔21مارچ (اے پی پی):مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک کار پر اسرائیلی حملے میں 3فلسطینی شہید ہو گئے جن میں اسلامی جہاد کا ایک سینئر عہدیدار بھی شامل ہے۔
اے ایف پی نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے سینئرعہدیداداحمد برکات سمیت 3افراد مارے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ برکات پر مئی 2023 کے حملے کا الزام تھا جس میں ایک اسرائیلی آباد کار ہلاک ہوا تھا۔واضح رہےکہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں نے مغربی کنارے میں 435 فلسطینیوں کو شہید کیاہے۔