چینی صدر کی پرابووسوبیانتو کو انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

image

بیجنگ۔21مارچ (اے پی پی):چین نے پرابووسوبیانتو کو انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے شنہوا کے حوالے سے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو پرابوو سوبیانتو کو لکھے گئے خط میں انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور انڈونیشیا روایتی طور پر دوست ہمسایہ ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین۔انڈونیشیا تعلقات میں پیش رفت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور منتخب صدر پرابووسوبیانتو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی تیزی سے آگے بڑھی ہے، سیاسی باہمی اعتماد کو تیزی سے مستحکم کیا گیا ہے، ترقیاتی حکمت عملیوں کے اقدامات کو مضبوط بنایا گیا ہے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پرابووسوبیانتو نے رواں سال 14فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار ووٹوں میں اکثریت حاصل کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US