امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی یوکرینی صدر سے ملاقات، حمایت کے عزم کا اظہار

image

ماسکو ۔21مارچ (اے پی پی):امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے دورہ یوکرین کے دوران صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور انہیں امریکی حمایت کا یقین دلایا۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق جیک سلیوان نےیوکرینی قیادت کو ملک کی حمایت کے لیے امریکا کے غیر متزلزل عزم کا یقین دلایا۔

انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے یوکرین کو امداد فراہم کرنے کے بل کو جلد منظور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور یوکرین کی حمایت کے لیے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US