جنوبی افریقہ کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو انتخابات میں کامیابی مبارک باد

image

جوہانسبرگ۔21مارچ (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی پریس سروس نے بیان میں کہا کہ صدر نے جنوبی افریقہ حکومت اور عوام کی جانب سے ولادیمیر پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

صدر نے کثیر الجہتی سطح پر جنوبی افریقہ اور روس کے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جس میں اقوام متحدہ، جی 20،برکس اور دیگر کثیرالجہتی اداروں میں دونوں ممالک کی مشترکہ رکنیت بھی شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رامافوسا نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں جنوبی افریقہ کے پختہ یقین کی نشاندہی کی اور یہ کہ جنوبی افریقہ روس اور یوکرین دونوں کو دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن کی تلاش میں شامل کرنا جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ روس میں 3 روزہ صدارتی انتخابات15سے 17مارچ تک منعقد ہوئے ۔ سینٹرل الیکشن کمیشن (سی ای سی) کے اعداد و شمار کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےبطور امیدوار87.28 فیصد ووٹ حاصل کیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US