پرتگال ، لوئس مونٹی نیگرو کو نیا وزیر اعظم مقرر کردیا گیا

image

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):پرتگال میں لوئس مونٹی نیگرو کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزدکردیا گیا۔ شنہوا کے مطابق پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایس ڈی ) کے رہنما لوئس مونٹی نیگرو کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی مشاورت کے بعد ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔صدر کے دفتر نے جاری ایک بیان میں کہاکہ پارٹیوں اور اتحادوں کے ساتھ مشاورت کے بعد مونٹی نیگرو کو نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے ۔

مونٹی نیگرو نے 10 مارچ کے انتخابات میں موجودہ سوشلسٹ پارٹی (پی ایس ) کو شکست دی جس نے 80 نشستیں حاصل کیں جو کہ 230 نشستوں والی پارلیمنٹ میں اکثریت سے بہت کم ہیں۔ سوشلسٹ پارٹی نے 78 نشستیں حاصل کیں۔نئی حکومت 2 اپریل کو اپنا عہدہ سنبھالنے والی ہے۔ واضح رہے مونٹی نیگرو کے سیاسی کیریئر کا آغاز 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہوا جب انہوں نے پی ایس ڈی میں شمولیت اختیار کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US