افغانستان ، خودکش دھماکے میں 3افراد ہلاک، 12زخمی

image

کابل ۔21مارچ (اے پی پی):افغانستان میں خودکش دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 12زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان ملا اسد اللہ جمشید نے بتایا کہ جمعرات کو جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کے صوبائی دارالحکومت قندھار شہر میں ہونے والے خودکش دھماکے میں تین افراد کی ہلاکت اور 12 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ قندھار شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ ون میں کابل بینک کے سامنے ایک خودکش دھماکے میں تین افراد شہید اور 12 زخمی ہوئےہیں۔ انہو ں نے ہلاکتوں میں اضافے کا شبہ ظاہر کیاہے تاہم ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US