ترکیہ ، سڑک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 10زخمی

image

انقرہ ۔21مارچ (اے پی پی):ترکیہ میں ایک سڑک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جمعرات کو شمال مغربی ترکی میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ صوبہ تیکردگ میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی مسافر منی بس سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ حادثے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US