رمضان المبارک ، مکہ مکرمہ میں زائرین کو 24 گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 3 ایمرجنسی سینٹر قائم

image

مکہ مکرمہ ۔22مارچ (اے پی پی):مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے دوران زائرین کو 24 گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 3 ایمرجنسی سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا ایمرجنسی سینٹر پہلی منزل پر ملک فہد ایکسٹینشن ،دوسرا ایمرجنسی سینٹر جنازے کی نماز پڑھانے کے لیے مختص جگہ کے قریب پرانے باب الصفا پر جبکہ تیسرا سینٹر پہلی منزل پر اجیاد پل کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔

وزارت صحت، الحرمین الشریفین اتھارٹی کے تعاون سےایمرجنسی سینٹرز کے ذریعے زائرین کو رمضان کے دوران فرسٹ ایڈ اور طبی وآگاہی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US