بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی روسی صدر کو مبارک باد

image

ڈھاکہ۔22مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق وزیر اعظم کی جماعت عوامی لیگ نےگزشتہ روز ایکس (سابق ٹویٹر )پر کہا کہ وزیراعظم نے ولادیمیر پیوٹن کو روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بیان میں کہا گیا روسی صدر نے انتخابات میں پانچویں مدت کے لیے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے روسی صدر کو مبارکباد کا ٹیلی گرام بھیجا ۔

واضح رہے کہ روس میں 3 روزہ صدارتی انتخابات15سے 17مارچ تک منعقد ہوئے ۔ سینٹرل الیکشن کمیشن (سی ای سی) کے اعداد و شمار کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےبطور امیدوار87.28 فیصد ووٹ حاصل کئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US