مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

image

مدینہ منورہ۔23مارچ (اے پی پی):مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کرکے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا کہ اعتکاف کےلیے مقررہ ضوابط کا اعلان بھی پورٹل پر کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہے۔واضح رہے اعتکاف کےلیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پورٹل بند کردیا جائے گا۔ اعتکاف پر پہلے آئیے کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US