سعودی عرب کے مزید دو طیارے غزہ کےلیے امداد لے کرمصر پہنچ گئے

image

ریاض۔23مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کےمزید دو طیارے غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ۔ ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے زیرانتظام وزارت دفاع کے تعاون سے کےمزید دو طیارے غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

طیاروں پر غزہ میں متاثرہ فلسطینی عوام کے لیے طبی سامان، خوارک اور شیلٹرزکے درکار ضروری سامان لدا ہوا ہے۔ یہ امداد برادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے حوالے سے سعودی عرب کے تاریخی کرادار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جو مختلف بحرانوں اور مصائب سے گزر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US