سعودی عرب،بریدہ میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

image

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر بریدہ میں واقع گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ اردو نیوز کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بریدہ میں واقع گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

امدادی ٹیموں نے ایک زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ آتشزدگی سے متعلق ضابطے کی قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔محکمے نے آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے گھروں میں آگ بجھانے کے آلات، اسموک ڈیٹیکٹر سمیت ضروری اشیا رکھنے پر زور دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US