طورخم بارڈر پر ایف آئی اے اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان لڑائی کیوں ہوئی؟

image
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے طورخم بارڈر پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور فوج کی فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں کے مابین تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ’اتوار کی صبح طورخم بارڈر پر ایف آئی اے اور ایف سی اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔ اس دوران دونوں اداروں کے اہلکار زخم ہوئے۔‘

ذرائع کے مطابق دونوں اداروں کے اہلکاروں کے درمیان رش کم کرنے کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی، تاہم دونوں اداروں کے حکام نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر معاملہ حل کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد یا غیرقانونی افراد کے داخلے کو روکنے کے لیے بارڈر پر موجود ادارے قانونی تقاضے پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران ڈیوٹی پر مامور سٹاف پر لوگوں کے رش کے باعث ایسے نامناسب واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US