وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہندو کمیونٹی کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد

image
لاہور۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہندو کمیونٹی کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد دی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ہولی رنگوں کاتہوار ہے اور رنگ ہمیشہ پیار محبت والے ہی پائیدار ہوتے ہیں۔ہولی کا تہوار دلوں کو جوڑنے کاایک شاندار موقع ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ محبت اور ہم آہنگی پھیلائیں کیونکہ آج معاشرہ نفرتوں اور کدورتوں کا شکار ہے۔ آپس کی تلخیوں کو پس پشت ڈال کر اس رنگا رنگ تہوار کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہیے۔ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US