کشکول نہ بھی لے جائیں تو اگلے سمجھتے ہیں بغل میں ہو گا: شہباز شریف

image

وزیراعظم شہباز شریف نے بہترین کارکردگی کی حامل خواتین کے لیے بلیو پاسپورٹ اور ٹیکس پیئرز کو آنر کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں ٹیکس ایکسی لینس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کب تک قرضے لے کر زندگی گزارتے رہیں گے معاشی استحکام کے لیے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق ’ قرضے لے کر تنخواہوں کی ادائیگیاں کی جا رہی ہیں اور ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔‘

شہباز شریف نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے اور اگلے ماہ قسط مل جائے گی۔

انہوں نے قرضوں سے نکل کر شرح نمو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’آج کہیں کشکول نہ بھی لے کر جائیں تو اگلے سمجھتے ہیں کہ بغل میں کشکول ہو گا۔‘

وزیراعظم کے اس جملے پر دبی سی ہنسی بھی سننے کو ملی جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ’یہ ہنسنے نہیں بلکہ گریبان میں جھانکنے کی بات ہے۔‘

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ہمیں آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ ساتھ آگے بھی بڑھنا ہے۔

شہباز شریف کے مطابق معاشی استحکام کے لیے ہم کو آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور معاہدہ بھی کرنا پڑے گا، اس کے بغیر گزارا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کو بہترین ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US