بشام کے قریب دھماکے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افراد ہلاک

image
خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے قریب دھماکے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

منگل کو ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق ’مبینہ طور پر سامنے سے آنے والی موٹر کار چینی شہریوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی، موٹر کار ٹکرانے کے بعد دھماکہ ہوا۔‘

ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور نے کہا کہ ’مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جا رہی تھی۔ حملہ میں پانچ چینی باشندے ہلاک ہوئے۔‘

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایا کہ منگل کو شمال مغربی پاکستان میں ان کے قافلے پر ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کیا تو پانچ چینی شہری ہلاک ہو گئے۔‘

محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ’ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبر پختونخوا میں داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہا تھا۔‘

محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ ’اس حملے میں پانچ چینی شہری اور ان کا پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گئے تھے۔‘

داسو ایک بڑے ڈیم کی جگہ ہے اور اس علاقے پر ماضی میں بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔ 2021 میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں نو چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ قافلے میں شامل باقی لوگوں کو محفوظ کر لیا گیا ہے (فوٹو: کے پی پولیس)خیبرپختونخوا پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ قافلے میں شامل باقی لوگوں کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شانگلہ میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’چین سے آنے والے بھائیوں پر حملہ انتہائی تکلیف دہ امرہے۔ دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔‘

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بشام میں حملے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بشام میں دہشت گردی میں ملوث منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے سخت سزا دی جائے۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US