دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفرِکردار تک پہنچائیں گے: آئی ایس پی آر

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’پاکستان اور چین کی دوستی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘وزیراعظم آفس کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے منگل کو اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ سے بشام میں دہشت گرد حملے میں پانچ چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔منگل کو خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے قریب دھماکے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، حکومت بشام واقعہ کی اعلیٰ سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دے گی۔‘وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستانی حکومت واقعہ کی اعلیٰ سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داران و سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دے گی۔چینی سفیر سے گفتگو میں وزیرِاعظم نے واقعے سے متعلق چینی صدر اور چینی وزیرِاعظم کے لیے تعزیتی پیغام بھی بھیجا۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ’دہشت گردی‘ کے حالیہ واقعات کو بزدلانہ کارروائیاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان کا مقصد ملک کی داخلی سلامتی کو غیر مستحکم بنانا ہے۔‘منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان اور اس کے سٹریٹجک اتحادیوں اور شراکت داروں، خاص طور پر چین کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی شعوری کوشش کے طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آئی ایس پر آر کے مطابق ’بعض غیرملکی عناصر اپنے ذاتی مفادات کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کی مدد اور اس کی حوصلہ افزائی میں ملوث ہیں۔‘’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ’اپنی قوم اور اتحادی چین کے ساتھ مل کر دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کی بالواسطہ یا بلاواسطہ معاونت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔‘ترجمان کا کہنا ہے کہ ’بے گناہی کا سراغ لگانے کے باوجود یہ عناصر مسلسل دہشت گردی کے سرپرستوں کے طور پر بے نقاب ہو رہے ہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US