این ایچ اے نے کے پی اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ بحال کر دیا

image
اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)نے حالیہ بارشوں سے بند ہونے والےخیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں کے درمیان اہم لنک روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا ہے۔این ایچ اے کے ترجمان کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق این ایچ اے کے ہنرمند تعمیراتی ماہرین کی مسلسل کوششوں کے بعد این-50 کے دھنسر-ژوب سیکشن پر سڑک کا رابطہ مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ شدید موسمی حالات، بشمول شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ، اس اہم راستے پر ٹریفک کی معطلی کا باعث بنی جس کے باعث ٹریفک کو متبادل سڑکوں کی طرف موڑنا پڑا ۔

چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند کی رہنمائی میں ریجنل آفسز کی اعلیٰ انتظامیہ اور عملے نے چوبیس گھنٹے انتھک محنت کی، بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے سڑک کے تباہ شدہ حصوں کو موثر طریقے سے دوبارہ کھولا۔ این ایچ اے کے جنرل منیجر آغا عنایت، ڈپٹی ڈائریکٹر آغا بصیر اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت اور عزم نے اس کارنامے کو سر انجام دیا ۔ یہ بات قابل غور ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کے پی اور بلوچستان کے درمیان N-50 روٹ کو کم ترین مدت میں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US