وزیر اعظم کا سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر اظہار برہمی، تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کر دی

image
اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہو گی۔تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی ہوگی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US