حضرت علی المرتضی ؓ کا یوم شہادت21رمضان المبارک کو ا نتہا ئی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

image

فیصل آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی):داماد نبی آخر الزماں ؐ، شیر خدا، امام المتقیان حضرت علی المرتضی ؓ ابن ابی طالب ؑ کا یوم شہادت 21رمضان المبارک بروز پیربمطابق یکم اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس موقع پرفیصل آبادڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر خصوصی تعزیتی تقریبات سمیت سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف مکاتب فکر کے نامور علماء کرام، جید مشائخ عظام، ممتاز مذہبی سکالر، ذاکرین اہلبیت خطاب کریں گے۔

اس موقع پر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دین اسلام کیلئے خدمات، لازوال قربانیوں، سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔حضرت علی المرتضیٰ ؓ کے یوم شہادت پر ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر 19 رمضان المبارک 40 ہجری کو کوفہ کی مسجد میں حالت سجدہ میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں آپ شدید زخمی ہوئے ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو دن بعد 21 رمضان المبارک کو جام شہادت نوش کر گئے۔ یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US