اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی کتب کا عالمی دن 2اپریل کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصدبچوں کو کتب بینی کی جانب راغب کرنا ہے۔
اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین بچوں کی کردار سازی میں معیاری کتب کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔